دوسری شادی کے بعد فرحان اختر کا پہلا انٹرویو

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر اور ٹی وی اداکارہ شیبانی ڈانڈیکر نے گزشتہ ماہ 19 فروری کو شادی کی، اب پہلی بار فرحان نے شیبانی کے ساتھ شادی کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں فرحان اختر نے کہا کہ شیبانی کے ساتھ شادی کے بعد بھی سب کچھ پہلے جیسا ہی ہے لیکن اب ہم زیادہ خوش ہیں۔فرحان اختر نے اپنی نئی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ یہ کچھ مختلف محسوس ہوتا ہے یا نہیں کیونکہ شیبانی اور میں کئی سالوں سے ایک ساتھ ہیں۔‘اداکار نے کہا کہ ’ہمارا رشتہ حیرت انگیز ہے اور یہ تب سے ہے جب سے ہم نے ڈیٹنگ شروع کی تھی۔‘اْنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اور شیبانی مل کر اپنے رشتے کو ایک خاص مقام پر لے گئے ہیں جوکہ بیحد خوبصورت ہے۔‘واضح رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی نے شادی سے پہلے چار سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا جبکہ گزشتہ ماہ قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔انہوں نے شادی کو ہر ممکن حد تک سادہ رکھا، مہمانوں نے پیسٹل اور سفید رنگ کے کپڑے پہنے تھے، دلہن نے شادی کے لیے بالترتیب سرخ لباس کا انتخاب کیا جبکہ فرحان اختر پینٹ سوٹ میں نظر آئے۔21 فروری کو، انہوں نے اپنی شادی کا اندراج کیا اور ممبئی میں اپنے گھر پر اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے لیے ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔

Related Articles