کسی شو میں سامنے نہ آنا، سابق شوہر کی راکھی ساونت کو دھمکی

ممبئی،مارچ۔معروف بھارتی رقاصہ، اداکارہ اور ٹیلی وڑن ٹاک شو میزبان راکھی ساونت کے سابق شوہر نے انھیں دھمکی دی ہے کہ وہ ان سے ملنا بالخصوص ریئلٹی شوز میں سامنا کرنا بند کردیں۔راکھی کے سابق شوہر رتیش سنگھ کی یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب راکھی سے کنگنا رناوت کے نئے ریئلٹی شو میں ان کے سابق شوہر کے شرکت کرنے کے حوالے سے افواہوں کے بارے میں انھوں نے گفتگو کی تھی۔ راکھی کے سابق شوہر نے ایک ویڈیو لنک اور راکھی کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، راکھی جی ایک سادہ سی تجویز ہے کہ برائے مہربانی آپ وش کرو کہ کسی گیم شو میں میرے سامنے نہ آنا، ورنہ میں آپ کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کروں گا کہ آپ کسی شو میں نہیں جاؤگی۔ آپ کو یاد ہوگا کہ بگ باس 15 کے ایک وائلڈ کارڈ کا کیا حال کیا تھا۔اس پوسٹ کے جواب میں راکھی نے فوری اپنا تبصرہ کچھ یوں کیا۔ اپنا ڈرامہ بند کرو اور میری تصویر مت استعمال کرو، سمجھ گئے، جبکہ اس کے ساتھ راکھی نے کئی تنقیدی اور غصے پر مبنی ایموجیز بھی کیے۔ اس سے قبل راکھی سے پوچھا گیا کہ انھوں نے کنگنا کا ریئلٹی شو دیکھا؟ جس پر راکھی نے انکار کیا، ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ان کے سابق شوہر اس شو میں کیوں نظر نہیں آرہے، جس پر راکھی نے کہا کہ وہ تو بیوقوف ہے، اسے کافی رقم کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اس نے یہ کہہ دیا کہ میں اپنا کاروبار نہیں چھوڑوں گا۔

Related Articles