چین کے شیل گیس فیلڈ میں 19نئے کنویں فعال

بیجنگ ،فروری۔چین کے شیل(سلیٹی ) گیس فیلڈ میں رواں سال 19نئے کنووں کو فعال کردیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے تیل صاف کرنیوالے سب سے بڑے ادارے سائنوپیک کے عہدے دار نے بتایا ہے کہ جنوب مغربی لاقے چھونگ چھانگ میں شیل گیس فیلڈ کے نئے 19کنووں کے فعال ہونے سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 10لاکھ 60ہزار کیوبک میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ شیل گیس بنیادی طور پر میتھین ہے جسے ماحول دوست توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ شیل گیس فیلڈ کو 2014میں تجارتی بنیادوں پرترقی دی گئی تھی، اور اس سے روزانہ2 کروڑ کیوبک میٹر سے زیادہ شیل گیس پیدا ہوتی ہے۔ سال 2021میں اس گیس فیلڈ نے 7.16 ا رب کیوبک میٹر سے زیادہ گیس پیدا کی، جو دریا ئے یانگزے کی اقتصادی پٹی کے ساتھ واقع 70 سے زیادہ شہروں کوماحول دوست توانائی فراہم کر رہی ہے۔

 

Related Articles