یو ایس اوپن: گاف پہلی بار چوتھے راؤنڈ میں پہنچی

نیویارک، ستمبر۔ امریکہ کی کوکو گاف اپنی ہم وطن میڈیسن کیز کو شکست دے کر پہلی بار یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ گاف نے جمعہ کو تیسرے راؤنڈ میں کیز کو سیدھے سیٹوں میں 6-2، 6-3 سے شکست دی۔ امریکی کھلاڑی اب اتوار کو اپنے گھریلو گرینڈ سلیم میں چین کی 33 سالہ ژانگ شوائی سے مقابلہ کریں گی، جو کینیڈا کی ریبیکا مارینو کو 6-2، 6-4 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں ہراکر آرہی ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑیوں کا پہلا یو ایس اوپن چوتھے راؤنڈ کا میچ ہوگا اور دونوں نے اب تک پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں ہارا ہے۔ گاف اپنے کریئر کا تیسرا یو ایس اوپن کھیل رہی ہیں، انہوں نے جیت کے بعد کہاکہ ’’پانچ سال پہلے میں یہاں وینس کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ سرینا بھی اس دن کھیلی تھی۔ میں اپنے دوستوں کے سامنے جھنجھلا رہا تھی کیونکہ مجھے کورٹ کے قریب سیٹ ملی تھی اور اب میں کورٹ میں ہوں۔

Related Articles