یوکرین: یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ میں لگی آگ
کیف، مارچ۔ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کُلیبا نے کہا کہ جمعہ کو روسی حملے میں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔انہوں نے ٹویٹ کیا، ’روسی فوج یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ این پی پی ہر طرف سے گولی باری کر رہی ہے۔ آگ پہلے ہی بھڑک چکی ہے، اگر اسے نہ روکا گیا تو یہ چرنوبل سے 10 گنا بڑا ہو جائے گا۔ روسیوں کو فوراً آگ بند کرنا چاہیے، ’ فوری طور پر، فائر برگیڈ کو اجازت دینا چاہیے‘۔اینرگودر کے میئر دمتری اورلوف نے بھی آگ لگنے کی تصدیق کی ہے۔میئر نے کہا،’یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارتوں اور بلاکس پر دشمن کی بھاری گولہ باری کے نتیجے میں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے‘۔انہوں نے اسے عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ زاپوریزیاپاور پلانٹ پر گولہ باری بند کرو‘۔