یوکرینی علاقوں پر روس کا قبضہ تسلیم نہیں کریں گے، نیٹو

برسلز ،دسمبر۔ نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین کے علاقوں پر روس کے قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ نیٹو کا کہنا تھا کہ یوکرین کے شہریوں کو میزائل حملوں سے بچانے کیلئے مزید امداد فراہم کی جائے گی اس سے قبل نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے یوکرین کے لیے فوجی اتحاد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ زدہ ملک ایک دن دنیا کی سب سے بڑی سکیورٹی تنظیم کا رکن بن جائے گا۔نیٹو ممالک یوکرین کو پیٹریاٹ طیارہ شکن میزائل نظام کی فراہمی کے امکان پر بات چیت کر رہے ہیں۔

Related Articles