یورپ میں گندم سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
برسلز،جون ۔ یورپ میں گندم سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت نے شدید گرمی (ہیٹ ویو) کی وجہ بتاتے ہوئے اجناس کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یورپی منڈیوں میں اجناس کی اوسط قیمتیں بڑھ کر 456.68 ڈالر فی ٹن تک جا پہنچیں جس سے 7مارچ کو قائم ہونے والا مہنگائی کا ریکارڈ (422.4ڈالر فی ٹن) ٹوٹ گیا۔ یاد رہے کہ بھارت دنیا میں گندم اگانے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ بھارت کی جانب سے عائد کردہ پابندی پر جی سیون ممالک نے تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔