ہیری اور میگھن نے پلاٹینیم جوبلی کی اختتامی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی؟

لندن،جون۔ڈیوک اینڈ ڈچز آف سْسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل، ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ملکہ برطانیہ کی شاہی محل کی بالکونی میں آمد اور پلاٹینیم جوبلی کی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ اس سے پہلے ہی امریکا واپس چلے گئے تھے۔برطانوی شاہی جوڑا اپنے بچوں، آرچی اور لیلیبٹ کے ہمراہ اتوار کی شام اپنے نجی جیٹ طیارے میں سانتا باربرا، کیلیفورنیا پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ہیری اور میگھن اس وقت امریکا کے لیے روانہ ہوئے جب محل میں پلاٹینیم جوبلی کی اختتامی تقریب جاری تھی۔شہزادہ ہیری اور ان کی فیملی کو فروگمور کاٹیج سے ہوائی اڈے تک لے جایا گیا اور وہ دوپہر کو وہاں سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے۔خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ نے اتوار کے روز بکنگھم پیلس کی بالکونی میں عوام کو اپنی خصوصی جھلک دکھائی۔اس دوران ملکہ کے ہمراہ، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

 

Related Articles