ہندوستان ہند۔ بحر الکاہل میں کھلی اور حکمرانی پر مبنی سمندری سرحدوں کا حامی ہے: راجناتھ
نئی دہلی، اکتوبر۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان ہند-بحرالکاہل خطے میں کھلی، آزاد اور قواعد پر مبنی سمندری سرحدوں کا حامی ہے اور اس کے لیے پرعزم ہے۔ہفتہ کو یہاں منعقدہ ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے سربراہان کی 18ویں میٹنگ میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کی ایک امن پسند معاشرے کی تاریخ ہے جس نے کبھی بھی کسی بیرونی سرزمین پر حملہ نہیں کیا اور ہمیشہ ایک عالمگیر انسانیت کا احترام کیا ہے۔ دوسرے ممالک کی اقدار اور علاقائی سالمیت اور ان کے ساتھ مساوی شراکت داروں کی طرح برتاؤ کیاہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی لحاظ سے پوری انسانیت کے فائدے کے لیے سمندری علاقے کو ایک عالمی عوامی علاقہ کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔وزیر دفاع نے کہاکہ "ہم ہند-بحرالکاہل خطے میں کھلی، آزاد، قواعد پر مبنی سمندری سرحدوں کا احترام کرتے ہیں، بشمول کسی بھی قوم کو، چاہے وہ کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، مشترکہ جگہ پر قبضہ کرنے یا دوسروں کو اس کے منصفانہ استعمال سے باہر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم مختلف فورمز پر تمام ہم خیال شراکت دار ممالک کے ساتھ اس سمت میں کام کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔مسٹر سنگھ نے پائیدار ترقی کے اہداف اور سمندر میں قواعد پر مبنی ترتیب کا ہندوستان کا مشترکہ وژن انڈو پیسیفک میں جامع ترقی اور پائیدار تعاون پر مرکوز ہندوستانی نقطہ نظر کی تکمیل کرتا ہے۔ انہوں نے سمندری معیشت کے تئیں ہندوستان کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور اقتصادی ترقی، بہتر معاش، روزگار اور سمندری ماحولیاتی نظام کے فوائد کے تحفظ کے لیے سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کی بھرپور حمایت کی۔