ہندوستان اور جاپان فوجی مشقوں کے دائرہ کار میں مزید توسیع پر متفق

ٹوکیو،  ستمبر۔ہندوستان اور جاپان نے جمعرات کو چین کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطروں کے درمیان اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار اور پیچیدگیوں کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا اور کہاکہ یہ مشق ایک آزاد، کھلے، قواعد پر مبنی اور جامع ہند۔بحرالکاہل کے لیے بہت اہم ہے۔دوسری ہندوستان-جاپان 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان-جاپان مشق کے ابتدائی انعقاد کے لیے فضائی خدمات مل کر کام کر رہی ہیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بات چیت کے بعد ایک بیان میں کہاکہ "آج کی بات چیت کے دوران ہم نے فوجی تعاون اور دونوں فریقوں کے درمیان تبادلے میں فوجی پیش رفت کو نوٹ کیا۔ ہم نے اپنی دوطرفہ مشقوں کے دائرہ کار اور پیچیدگیوں کو مزید وسعت دینے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔ہندوستان-جاپان 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے مزید پیچیدہ اور جدید ترین دو طرفہ مشقوں کے لیے مسلسل کوششیں کرنے کے اپنے مشترکہ ارادے کا اظہار کیا۔مسٹر سنگھ نے کہاکہ "ہم نے سمندری تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔‘‘وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان دفاعی ساز و سامان اور تکنیکی تعاون کو بڑھانا اہم ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ "آج ہماری میٹنگ میں مجھے ابھرتے ہوئے اور اہم تکنیکی شعبوں میں شراکت کی تجویز پیش کرنے کا موقع ملا۔‘‘ میں نے جاپانی دفاعی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ ہندوستانی دفاعی اداروں میں سرمایہ کاری کے مواقع دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ "آج ہمارے پاس اہم مسائل، علاقائی اور عالمی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ہے اور دونوں ممالک نے بین الاقوامی قانون کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر اتفاق کیا”۔ انہوں نے کہا کہ کثیرالجہتی مشق میلان میں پہلی بار جاپان کی شرکت اور اس سال مارچ میں باہمی فراہمی اور خدمات کے معاہدے کا انعقاد افواج کے درمیان دفاعی تعاون کی پیشرفت میں سنگ میل ہے۔

 

Related Articles