ہم اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں:فنچ
دبئی اکتوبر۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں آٹھ وکٹوں کی شکست کے باوجود آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ کا ماننا ہے کہ وہ اب بھی ٹی 20 ٹیم میں اچھی ٹیم ہیں اور بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف اس اہم میچ میں آسٹریلیا نے گزشتہ میچوں کے برعکس چھ بلے بازوں اور پانچ گیند بازوں کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔ لیکن فنچ کا یہ فیصلہ مسلسل وکٹوں کے گرنے سے غلط ثابت ہوا۔ ایک موقع پر آسٹریلیا کا اسکور 21 پر چار اور 51 رنز پر پانچ وکٹ تھا۔ نچلے آرڈرکے بلے بازوں کی کارآمد اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے کسی طرح 125 رنز بنائے، لیکن انگلینڈ نے یہ اسکور صرف 12 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پرہی حاصل کر لیا۔فنچ نے کہا، "یہ بس ایک برا دن تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے دو دن پہلے ایک اچھی اننگز کھیلی تھی۔ اسمتھ ایک عمدہ کیچ کا شکار ہوئے اور میکسویل ایسی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، جسے وہ آرام سے باؤنڈری کے پاربھیج سکتے ہیں۔ پاور پلے میں کبھی کبھی ایسا ہوسکتا ہے کیونکہ آپ ہر گیند کو مارنا چاہتے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ہر میدان میں ہم سے بیس ثابت ہوئی۔ پاور پلے میں آپ ہمیشہ رنز بنانے کا سوچتے ہیں۔ اگر آپ وکٹیں گنواتے ہیں تو آپ کو رک کر کھیلناچاہیے تاکہ اننگ کے آخر تک کھیلتے کھیلتے آپ کم از کم 150 رنز بنا سکیں۔ ہمیں یقینی طور پر کچھ اور رنوں کی ضرورت تھی۔”اچھے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے فنچ نے کہا، ’’ زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب ہم نمبر ون ٹیم تھے اور ہم اب بھی ٹی20 میں ایک بہترین ٹیم ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہم ایک عام ٹیم ہیں تو ٹھیک ہے۔ ہمارے لیے کسی کی رائے سے زیادہ نتیجہ اہم ہے۔”فنچ نے ایشٹن ایگر کے انتخاب کے بارے میں کہا کہ وہ انگلینڈ کے لیے بہت اچھے میچ اپ تھے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنرز کے خلاف انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا ہے۔ ایگر کا انگلینڈ کے خلاف سابقہ ریکارڈ بھی شاندار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ پاور پلے میں ہی تین وکٹیں گنوا دیتے ہیں تو پھر ٹیم سلیکشن کے بارے میں بات کرنا بے معنی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ایگر کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ ہماری بدقسمتی تھی کہ اس میچ میں ہمارا کوئی منصوبہ کام نہیں کیا۔انگلینڈ کے خلاف بڑی شکست سے آسٹریلیا کا نیٹ رن ریٹ بہت نیچے چلا گیا ہے۔ اب انہیں ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کوہرقیمت پرشکست دینی ہوگی، جن سے وہ حال ہی میں ٹی20 سیریز ہار کرآئے ہیں۔