ہریتک روشن پر بنائے گئے متنازع اشتہار پر کمپنی کو معافی مانگنا پڑگئی

ممبئی ،اگست۔بھارت کی ایک بڑی فوڈ ڈلیوری کمپنی نے بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن پر بنائے گئے ایک متنازع اشتہار پر وضاحت جاری کرتے ہوئے معافی مانگنا پڑ گئی۔ اپنے وضاحتی بیان میں کمپنی نے کہا کہ یہ اشتہار واپس لے لیا جائے گا، ہم کبھی بھی کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے۔مذکورہ بالا وضاحتی بیان اس وقت جاری کیا گیا جب وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین کے ایک مندر کے پروہت نے آن لائن فوڈ ڈلیوری کمپنی کے اس اشتہار پر اعتراض کیا تھا جو بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن پر فلمایا گیا تھا۔ اس اشتہار میں ہریتک روشن یہ کہتے نظر آئے کہ انہیں اجین میں کھانے کی خواہش ہوئی تو انہوں نے کھانا ماہاکل سے منگوا لیا۔ مندر کے پروہت کا دعویٰ تھا کہ اس ایڈ سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے لہٰذا اسے واپس لیا جائے۔بتایا جاتا ہے کہ مندر انتظامیہ نے اجین شہر کے کلکٹر اشیش سنگھ سے بھی رابطہ کیا جو مندر کے ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں، ان سے کمپنی کے خلاف ایکشن لینے کو کہا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اشتہار میں مذہبی جزبات مجروح نہیں ہوئے ہیں بلکہ اشتہار اعلیٰ درجے کے مقامی ریسٹورنٹ اور ان کی معروف ڈشز کی پروموش پر مبنی ہے۔

Related Articles