ہراسانی کا الزام لگانے والی بالی ووڈ اداکارہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

ممبئی،اکتوبر۔ ہراسانی کا الزام لگانے والی بالی ووڈ اداکارہ مندانا کریمی نے احتجاجا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے۔میڈیا کے مطابق مندانا کریمی نے بگ باس سیزن 16 میں ساجد خان کی شرکت پر بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان کیا۔مندانا کریم نے کاسٹنگ کاؤچ میں بات کرتے ہوئے فلمساز ساجد خان پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا،ادا کارہ کا کہنا ہے کے فلم میں کام دینے کے لئے ساجد خان نے بے لباس ہونے سمیت دیگر شرائط عائد کیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مندانہ کریمی سمیت دیگر بھارتی اداکاراؤں کی طرف سے بھی ساجد خان پر ہراسانی کا الزام لگایا جا چکا ہے۔واضح رہے کے 2020 میں بھی مندانا کی طرف سے فلم کو کا کولا کی شوٹنگ کے دوران پروڈیسر مہندرا دھاریوال پر ہراسانی کا الزام لگایا گیا تھا جبکہ پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ اداکارا طے شدہ معاوضے سے ذیادہ رقم وصول کرنا چاہتی تھی۔

 

Related Articles