ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اچانک اموات کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟
دہلی،دسمبر۔حالیہ دنوں میں اچانک کسی کو دل کا دورہ پڑنے یعنی ہارٹ اٹیک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی دیکھی جا سکتی ہیں۔سوشل میڈیا پر مختلف علاقوں سے آنے والی ایک ویڈیو میں ایک شادی میں ڈانس کرنے والا شخص اچانک زمین پر گرتا ہوا نظر آ رہا ہے جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں ایک لڑکی ایک تقریب میں ہاتھ میں گلدستہ اٹھائے ہوئے اچانک گر جاتی ہے۔ایک اور ویڈیو میں ایک شخص اپنے دوستوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے زمین پر گر جاتا ہے۔ان واقعات کے بعد ٹوئٹر پر heartattack بھی ٹرینڈ ہونے لگا اور لوگ اس طرح اچانک اموات پر تبصرے اور تشویش کا اظہار کرتے نظر آئے۔حال ہی میں ایک انڈین اداکار راج کمار اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جب وہ جم میں ورزش کر رہے تھے۔انڈین کامیڈین راجو شریواستو بھی جم میں ٹریڈ مل پر بھاگ رہے تھے کہ انھیں سینے میں درد ہوا اور وہ نیچے گر گئے۔ بعد میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انھیں بھی دل کا دورہ پڑا تھا۔اچانک سے پیش آنے والے ایسے کیسز کو ڈاکٹر کارڈیک اریسٹ قرار دے رہے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کے حجم اور پٹھوں میں اضافہ، رگوں میں رکاوٹ اور دل کا خون پمپ بند ہونے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑتا ہے جس کی ایک اور وجہ جینیاتی بھی ہو سکتی ہے۔کارڈیک اریسٹ کی علامات:ڈاکٹر او پی یادو انڈیا کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں سی ای او اور چیف کارڈیک سرجن ہیں۔
وہ بتاتے ہیں کہ اگر آپ کو اپنے جسم میں کوئی غیر معمولی علامات نظر آئیں تو ہوشیار رہیں۔