ھنیہ کی شہید خروشہ کی بیوہ سےتعزیت،شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

جنین،مارچ۔اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شہید عبدالفتاح خروشہ کی اہلیہ محترمہ ام خالد خروشہ کو فون کیا اور ان کے شوہر کی شہادت پر تعزیت اور ان کی فلسطینی تحریک آزادی میں اپنی جان قربان کرنے کے عظیم کارنامے پر مبارکباد پیش کی۔حماس کے سربراہ نے کہا کہ بہادر شہید عبدالفتاح (ابو خالد) نے وہ بہادری پیش کی جو ہمارے لوگوں اور ہماری قوم کے مشن کے لیے عظمت کے اوراق میں روشنی کی فراہمی کا استعارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہیرو شہید نے جسے نہ تو قید کیا گیا تھا اور نہ ہی نظربند، اس نے صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کے راستے کو جاری رکھا اور اپنے جہاد اور آپریشن سے دور و نزدیک ہونے والی کانفرنسوں کے سامنے فیصلہ کن کلمہ پیش کیا۔خیال رہے کہ حماس کیعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر عبدالفتاح خروشہ کو گذشتہ روز منگل کے روز قابض فوج کی جانب سے ایک قتل عام کے دوران شہید کیا گیا۔ اسرائیلی فون نے ان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے کرانہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے گرفتاری دینے کے بجائے مقابلہ کرتے ہوئے داد شجاعت دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی میں چھ فلسطینی شہید ہوئے۔اسماعیل ھنیہ نے شہید کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالفتاح خروشہ نیاپنی جان کی قربانی دے کریہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم جھکنے والی نہیں بلکہ دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت اور جہاد جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles