گہلوت نے 155اسکولوں کو اپر پرائمری میں تبدیل کرنے کی منظوری دی
جے پور،اپریل۔راجستھان کے 155سرکاری پرائمری اسکولوں کو اپر پرائمری اسکول میں تبدیل کیا گیا ہے۔وزیر اعلی اچوک گہلوت نے اسکولوں کو تبدیل کرنے کی تجویز کومنظوری دی ہے۔ اس سے پانچویں جماعت کے بعد بھی طلباءکو گھرکے نزدیک ہی پڑھنے کا موقع ملے گا۔اس کے تحت باڑمیڑ ضلع کے 33،جودھ پورضلع کے 27،جیسلمیر ضلع کے 20،ادے پور ضلع کے 16، ناگور ضلع کے 12، بیکانیر ضلع کے 11، اجمیر ضلع کے 10، چتوڑ گڑھ ضلر کے 8، ڈونگر پور ضلع کے 6،چورو ضلع کے 4،ہنومان گڑھ ضلع کے 3،جے پورضلع کے 2، الور،جالور، کرولی ضلع کے ایک ایک اسکول تبدیل کئے جائیں گے۔مسٹر گہلوت کی منظوری سے ریاست میںاعلی اور معیاری تعلیم کے لئے سہولیات کی توسیع ہوگی ۔ تبدیلی کے بعد ضروری عہدوں کا انتظام ابتدائی تعلیمی محکمہ میں فراہم اضافی اور ریزرو عہدوں کے ذریعے کی جائے گی۔