گولڈا مائیر کا کردار ادا کرکے لگا ملکہ ایلزبتھ ہوں، ہیلن مرین
لندن،فروری۔برطانیہ کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیلن مرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی واحد خاتون وزیراعظم گولڈا مائیر کا کردار ادا کرنا بالکل ایسا ہی تھا جیسے برسوں قبل میں نے برطانوی ملکہ کی اداکاری کی تھی۔’گولڈا‘ نامی فلم برلن فیسٹیول میں گزشتہ روز نمائش کیلئے پیش کی گئی جس میں 1973 کی جنگِ کِپور کے دوران وزیراعظم گولڈا مائیر کے روز و شب دکھائے گئے ہیں۔آسکر ایوارڈ یافتہ ہیلن مرین نے کہا کہ ایک طرح سے گولڈا مائیر کا کردار نبھانا بالکل ایسا لگا جیسے میں برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوئم کی اداکاری کر رہی ہوں، اس لیے نہیں کہ دونوں میں کوئی مماثلت تھی بلکہ اس لیے کہ گولڈا مائیر نے اپنے ملک کیلئے زندگی وقف کر دی تھی۔خیال رہے کہ 2006 کی ایک فلم میں ہیلن مرین نے ملکہ ایلزبتھ دوئم کی اداکاری کی تھی جس پر انہیں آسکر اور بافٹا ایوارڈز ملے تھے۔