کے پوپ اسٹار کم سیوک جن نے فوجی ملازمت اختیار کر لی
سیول،دسمبر۔کے پوپ اسٹار کم سیوک جن جنوبی کوریا میں فوجی خدمات کے لیے نام درج کرانے والے بی ٹی ایس گروپ کے پہلے رکن بن گئے ہیں۔ سردی کے باوجود مداحوں کی ایک بڑی تعداد جن کو الوداع کہنیکے لیے موجود تھی۔کے پوپ میوزک کے ایک عہد کا خاتمہ کرتے ہوئے بی ٹی ایس کے سب سے دیرینہ رکن کم سیوک جن منگل سے اپنی ڈیڑھ سالہ لازمی فوجی تربیت کا آغاز کر رہے ہیں۔ وہ چار دسمبر کو 30 سال کے ہو چکے ہیں اور فوجی ڈیوٹی کے لیے بھرتی ہونے والے اپنے گروپ کے پہلے فرد ہیں۔ ان کا بوٹ کیمپ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی والی سرحد کے قریب یونچیون نامی ایک چھوٹے سے قصبے میں واقع ہے۔اگلے پانچ مہینوں تک وہ اس بوٹ کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے اور پھر انہیں فوجی یونٹ میں بھجوا دیا جائیگا۔بی ٹی ایس فین پلیٹ فارم ویورس‘‘ پر اپنے منڈوائے ہوئے سر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جن نے مذاق میں کہا کہ یہ ان کے تصور سے بھی زیادہ پیارا ہے اور لکھا، اب پردہ اٹھنے کا وقت ہے۔‘‘سرد موسم کے باوجود جن کو الوداع کرنے کے لیے بوٹ کیمپ کے ارد گرد ایک بہت بڑا ہجوم جمع تھا۔ بی ٹی ایس کے لیبل بگ ہٹ میوزک نے گزشتہ ہفتے مداحوں کو بتایا تھا، ہم آپ سے مدد اور الوداعی کے دل کو گرما دینے والے الفاظ کو اپنے دلوں میں رکھیں۔ منگل کو فوجی بیس کے ارد گرد سکیورٹی بڑھانے کے لیے تقریباً 300 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔بی ٹی ایس بلٹ پروف بوائے اسکاؤٹس‘‘ اور بینگا ٹان بوائز‘‘ کا مخفف ہے۔ کورین پاپولر میوزک یا کے پوپ کے چوٹی کے میوزک گرپوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں اس کے مداح موجودہ ہیں۔ اس گروپ کی بنیاد 2010 میں رکھی گئی اور ان کا پہلا گانا 2013 میں ریلیز ہوا تھا۔
بی ٹی ایس کی فوجی ڈیوٹی پر بحث:بی ٹی ایس نے اکتوبر میں وقفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ لازمی فوجی سروس کے لیے اندراج کرائیں گیکریں گے۔ جن ایسا کرنے والے بینڈ کے پہلے رکن ہیں اور آنے والے سالوں میں دیگر چھ ارکان بھی ملٹری سروس میں شامل ہو جائیں گے۔فوجی خدمات میں اسٹار بینڈ کے اندراج نے لازمی فوجی بھرتی کے ملکی قانون پر ایک بحث کو جنم دیا ہے۔ جنوبی کوریا میں قانون کے مطابق تمام صحت مند مردوں کے لیے 18سے21 ماہ تک فوج میں خدمات انجام دینا لازمی ہے۔تاہم ممتاز کھلاڑیوں، کلاسیکی اور روایتی موسیقاروں، اور بیلے ڈانسرز اور دیگر رقاصوں کو اس سلسلے میں چھوٹ دی جاتی ہے لیکن اس طرح کی چھوٹ کی پیش کش ابھی تک کے پوپ کے ستاروں کو نہیں کی گئی۔رائے عامہ اس بارے میں منقسم ہے کہ آیا کے پاپ کے ستاروں کو بھی اس طرح کی چھوٹ دی جائے یا ہر ایک کے لیے استثنٰی کو منسوخ کر دیا جائے۔