کے ایل راہول اور اتھیا شیٹھی کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی،دسمبر۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور سنیل شیٹھی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹھی کی شادی تاریخ ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بعد اب اداکارہ اتھیا شیٹھی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر کے انتہائی قریب ذرائع نے بتایا ہے کہ اتھیا اور راہول جنوری کے آخری ہفتے میں شادی کررہے ہیں۔میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا جبکہ شادی کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹھی کے بنگلے پر ہوگی جس میں خاص مہمانوں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ سامنے آچکی ہے تاہم وہ افواہ ثابت ہوئی۔

Related Articles