کیرولینا موچووا نے آسٹریلین اوپن سےنام واپس لیا
پراگ، دسمبر۔چیک ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچیوا نے انجری کے سبب جمعہ کے روز اگلے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن 2022 سے نام واپس لے لیا۔ ڈبلیو ٹی اے ٹور کی دور مرتبہ کی فائنلسٹ، موچووا نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا: "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ میرا 2022 کا سیزن آسٹریلیا میں شروع نہیں ہوگا۔ میں جتنی جلدی ہوسکے کورٹ پر واپسی کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہوں۔ ‘‘واضح رہے کہ 25 سالہ موچووا نے اس سال فروری میں آسٹریلین اوپن کے 2021 ایڈیشن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے وہ اس سال دنیا کی ٹاپ 20 کھلاڑیوں میں بھی شامل ہوئی تھیں۔ انہوں نے 19ویں رینکنگ حاصل کی تھی جو ان کے کیریئر کی بہترین سنگلز رینکنگ ہے۔