کیرالہ کے ایک ہوٹل سے 11 سری لنکن شہری گرفتار

ترواننتا پورم، ستمبر۔پولیس نے کیرالہ کے کولم کے ایک ہوٹل سے 11 سری لنکن شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ جو انہیں مچھلی پکڑنے والے جہاز سے کینیڈا لے جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق تمل ناڈو کیو برانچ پولیس سے اطلاع ملنے کے بعد کیرالہ پولیس نے پیر کو ایک ہوٹل سے سری لنکن شہریوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے دو، جو دو ہفتے قبل اپنے سیاحتی ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد تمل ناڈو پہنچے تھے، لاپتہ ہیں۔ جب کہ دیگر نو مہاجرین کے طور پر ہندوستان آئے تھے اور جنوبی تمل ناڈو کے رامناتھ پورم میں آباد کاری کے ایک مرکز میں رہ رہے تھے۔ جس کے بعد کیو برانچ نے ان دونوں کے فون نمبروں پر رابطہ کیا، انہیں کولم میں پایا اور کیرالہ پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ جب کیرالہ پولیس نے کولم کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا تو ان دونوں کو سری لنکا کے نو دیگر باشندوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ جنہوں نے حکام کو بتایا کہ وہ پناہ گزینوں کے طور پر تمل ناڈو کے ساحل پر اترے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس نے کولمبو کے ایک ایجنٹ کو کینیڈا بھیجنے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے دیے تھے۔

 

Related Articles