کیا رنبیر اور عالیہ کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت متوقع ہے؟
ممبئی،جولائی۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے یہاں جڑواں بچوں کی ولادت متوقع ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ کوئی نیا تنازع نہ کھڑا کریں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ انٹرویو میں مجھ سے کہا گیا تھا کہ مجھے دو سچ اور ایک جھوٹ بولنا ہے، یہ بتائے بغیر کہ اس میں سے سچ کیا ہے اور جھوٹ کون سی بات ہے۔رنبیر کپور نے کہا تھا ‘ان کے یہاں جڑواں بچے ہونے والے ہیں، وہ ایک بہت بڑی پراسرار کہانی پر مبنی فلم میں کردار ادا کریں گے اور کام سے بہت دیر تک کا وقفہ لیں گے’۔تب سے لے کر اب تک میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ رنبیر کے گھر واقعتاً جڑواں بچوں کی پیدائش تو نہیں ہونے والی۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے پچھلے مہینے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ ان کے یہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔