کیارا مستقبل میں بہت اچھی بیوی بنیں گی نیتو کپور نے نوجوان اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
ممبئی ،جون۔بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور کا کہنا ہے کہ اداکارہ کیارا ایڈوانی مستقبل میں بہت اچھی بیوی بنیں گی۔انڈیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے نیتو کپور نے کہا کہ شادی میں سب سے بنیادی چیز صبر ہے، شادی کے بعد آپ کو پرسکون رہتا ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی دو لوگ ایک جیسے مزاج کے نہیں ہوتے اور ہر کسی کے اپنے مسائل ہوتے ہیں۔ جب آپ صبر کرتے اور قربانی دیتے ہیں تو شادی کامیاب رہتی ہے لیکن آج کل یہ جذبہ ختم ہوگیا ہے جس کے باعث طلاق اور بریک اپ کی نوبت آتی ہے۔انہوں نے نوجوان اداکارہ کیارہ ایڈوانی کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت ہی اچھی انسان اور انتہائی خوبصورت ہیں، وہ مستقبل میں بہترین بیوی بنیں گی۔خیال رہے کہ کیارا ایڈوانی کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ افیئر کے چرچے اکثر سرخیوں میں ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں تاہم کرن جوہر کی سالگرہ میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد بریک اپ کی خبریں بھی دم توڑ گئیں۔