کچھ نیا شروع کرنے جا رہا ہوں: گانگولی
کولکتہ، جون۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گانگولی نے بدھ کے روز کہا کہ وہ کچھ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس سے بہت سے لوگوں کی مدد ہو گی۔ جس نے ان قیاس آرائیں کو ہوا دی ہے کہ ہے وہ سیاست شامل ہوسکتے ہیں۔ 2019 میں بی سی سی آئی کے صدر منتخب ہوئے گانگولی نے ٹوئٹر پر ایک بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 1992 میں شروع ہونے والے ان کے کرکٹ کیریئر کو 2022 میں 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔گنگولی نے کہا کہ تب سے کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس نے مجھے آپ سب کا تعاون دیا ہے۔انہوں نے اس سفر کا حصہ بننے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آج میں کچھ ایسا شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں جس سے مجھے لگتا ہے کہ شاید بہت سے لوگوں کو مدد ملے گی۔ مجھے امید ہے کہ جب میں اپنی زندگی کے اس باب میں داخل ہوں گا تو آپ میرا ساتھ جاری رکھیں گے۔اس بیان کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ وہ سیاست میں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی مغربی بنگال میں اپنی آبائی رہائش گاہ پر میزبانی کی تھی، جس سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ سیاست میں شامل ہو سکتے ہیں۔