کووڈ متاثرین کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز

نئی دہلی، اپریل۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نو ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9629 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 61013 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 5.38 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11967 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.67 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 179031 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5407 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

 

Related Articles