کورین پاپ بینڈ BTS کے کم سیوک جن کے پہلے سولو البم کی ریکارڈ کامیابی

سیول،نومبر۔عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر کم سیوک جن کے پہلے سولو گانے نے ’1 ملین سیلر سولو آرٹسٹ‘ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔رپوورٹ کے مطابق، کورین گلوکار کو لانچ کرنے والی کمپنی ’بگ ہٹ انٹرٹینمنٹ‘ نے 18 نومبر کو یہ اعلان کیا ہے کہ کم سیوک جن کے پہلے سولو البم ’دی ایسٹرونوٹ‘ کی اب تک 10 لاکھ سیزائد کاپیاں فروخت ہوگئی ہیں۔گاؤن چارٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، ’دی ایسٹرونوٹ‘ کی مجموعی طور پر 1,024,382 کاپیاں فروخت ہوئیں۔یوں کم سیوک جن کورین پاپ میوزِک کی تاریخ کے تیسرے ایسے سولو آرٹسٹ بن گئے ہیں جن کے البم کی10 لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ’دی ایسٹرونوٹ‘ بی ٹی ایس کے ممبر کم سیوک جن کا پہلا اشتراکی البم ہے جوکہ 28 اکتوبر 2022ء کو ریلیز ہوا تھا۔

Related Articles