کورونا کے سبب ریان ایئر کو 294 ملین پونڈ خسارے کا خدشہ

لندن ،اپریل۔ ریان ائر نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس رواں سال 294ملین پونڈ خسارے کا خدشہ ہے۔ ائر لائن نے یہ انتباہ اس وقت جاری کیا ہے جبکہ اس کا کہنا ہے کہ اس کے مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن ائرلائن کا کہنا ہیکہ ابھی اس کے مسافروں کی تعداد کورونا سے پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی کم ہے۔ گزشتہ سال ائر لائن کو کورونا کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں 81فیصد کمی کے سبب 702ملین پونڈ کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا، گروپ نے اپنے شیئر ہولڈرز کو بتایا کہ مسافروں کی تعداد 97ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ سال مارچ میں کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے مسافروں کی تعداد 27.2ملین رہ گئی تھی لیکن مسافروں کی تعداد اب بھی 149ملین سے بہت کم ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے اپنے مجموعی قرضوں کو 1.9بلین پونڈ سے کم کر کے 1.5 بلین پونڈ کردیا ہے۔

Related Articles