کنگنا رناوت فلم کی شوٹنگ کے دوران دریا میں گِر گئیں
آسام،نومبر۔ بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ کنگنا رناوت شوٹنگ کی لوکیشن کا جائزہ لینے کے دوران دریا میں گِر گئیں۔کنگنا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر واقعے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں گر گئیں تاہم وہ محفوظ ہیں۔انہوں نے انسٹااسٹوری پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ بیحد پْرجوش ہوتے ہیں تو ایسا ہو جاتا ہے‘۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ آج کل آسام میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور شوٹنگ کی لوکیشن کا دورہ کرتی نظر آرہی ہیں۔یاد رہے کہ جلد آنے والی فلم’ایمرجنسی‘میں کنگنا رناوت بھارتی سیاستدان اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں اداکارہ نے اس فلم کی کہانی خود لکھی ہے جبکہ وہ خود ہی اس فلم کی ہدایتکاری بھی کریں گی۔