کمل ہاسن کی کانگریس پارٹی کے مارچ میں شرکت

دہلی،دسمبر۔معروف بھارتی اداکار کمل ہاسن نے کانگریس پارٹی کی طرف سے شروع کردہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ مارچ میں شرکت کی۔پارٹی رہنما راہول گاندھی ہزاروں افراد کے ہمراہ مارچ کرتے ہوئے آج دہلی پہنچے۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ میں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگوں سے کہا ہے کہ ہم آپ کے نفرت کے بازار میں امن کی دکان کھولنے آئے ہیں۔آج لال قلعے پر مارچ کو روکا جائے گا اور 3 جنوری سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

 

Related Articles