کریملن حملے میں امریکہ کے ملوث ہونے کا روسی دعویٰ غلط ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ،مئی۔وائٹ ہاؤس نے روس کے صدارتی محل کریملن پر مبینہ یوکرینی ڈرون حملہ کے حوالے سے امریکہ کو ملوث کرنے کا روسی الزام مسترد کر دیا۔واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کریملن پر ڈرون حملے کے پیچھے امریکہ کے ہونے کا روسی دعویٰ بالکل غلط ہے۔روس نے کریملن پر ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دے دیا۔جان کربی نے کہا امریکہ یوکرینی حدود سے باہر حملہ کرنے کے لیے یوکرین کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔گزشتہ روز روس نیکہا تھا کہ کریملن پر ڈرون حملہ روسی صدر کو مارنے کی کوشش ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس نے الزام لگایا تھا کہ روسی صدر کو مارنے کی کوشش کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔

 

Related Articles