کرونا کی وبا ء میں یونانی دوائیں اور طریقہ علاج سود مند ثابت ہوا: وزیر صحت راجیش ٹوپے
ممبئی ،جون۔کرونا کی خوفناک وبا نے پوری دنیا کو بہت کچھ سکھایا ہے۔ اسی طرح سے ہمارے ملک ہندوستان میں بھی کرونا کے دوران یونانی دوائیں اور طریقہ علاج سود مند ثابت ہوا ہے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔اس بات کا اعتراف مھاراشٹرا کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کیا ۔ گزشتہ کل یونانی ڈاکٹروں کی تنظیم ، انٹیگریٹڈ میڈیسن پریکٹشنرز ایسوسیشن( امپا )کے ایک وفد نے مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا جن کے، آ مرہون منت کی مرکزی حکومت کی نیشنل ہیلتھ پالیسی ، کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کی نوکریاں اب ریاست میں یونانی ڈاکٹروں کو بھی دستیاب ہوگی واضح رہیکہ ریاستی حکومت بے۔ ایس آی ایس اور راشٹریہ بال شواستھ کاریکرم میں بھی یونانی معالجیبن کو وکریاں دلانے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ اس موقع پر امپا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زبیر شیخ نے بتایا کہ وزیر صحت راجیش ٹوپے یونانی میڈیسن سے کافی دلچسپی رکھتے ہیں اور یونانی گریجویٹس کے کاموں سے کافی متاثر ہیں۔ ان کی ہر سطح پر مدد کرنا چاہتے ہیں۔اسی لیے ہم لوگوں نے ان کو یونانی دواؤں کی ایک کٹ بطور تحفہ دیا۔ سبھی یونانی ڈاکٹر سے گزارش کی ہے کہ ان نوکریوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔