کرن دیول کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو سنی دیول کی جوانی یاد دلا دی
ممبئی ،دسمبر۔ بھارتی اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو سنی دیول کی جوانی یاد دلا دی۔سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں مگر اب تک نام نہیں کما سکے ، ان کی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم پل پل دل کے پاس کوئی نام نہیں کما سکی ، اس فلم میں کرن دیول کے وزن کو لے کر کافی تنقید کی گئی تھی مگر اب سامنے آنے والی ویڈیو میں کرن دیول کو سخت ورزش کرتے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں کرن دیول نہ صرف جسمانی طور پر فٹ نظر آرہے ہیں بلکہ ان کے چہرے اور جسمانی فٹنس پر سنی دیول کی جھلک بھی دکھائی دے رہی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر مداحوں انہیں سنی دیول سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں۔