کرن جوہر نے اپنی پہلی’ایکشن فلم‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا
ممبئی،نومبر۔معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کا دھرما پروڈکشن ہاؤس بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے پہلی ایکشن فلم ریلیز کرنیکے لیے تیار ہے۔کرن جوہرنے بالی ووڈ فلم نگری میں اپنی پہلی ایکشن فلم فرنچائز متعارف کروادی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرن جوہر نیاپنے مداحوں کو یہ خوش خبری سنائی ہے۔انہوں نے اپنی پہلی ایکشن فلم کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے کے بعداب انہیں فخر ہے کہ وہ سدھارتھ ملہوترا کو دھرما پروڈکشنز کی پہلی ایکشن فرنچائز میں دوبارہ پیش کر رہا ہیں‘۔ انہوں نے اپنی پہلی ایکشن فلم ’یودھا‘ کی ریلیز کی تاریخ بھی بتادی ہے۔ دھرما پروڈکشنز کی پہلی ایکش فلم ’یودھا‘ 11 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ ’دھرما پروڈکشن اپنی پہلی ایکشن فرنچائز فلم کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہے‘۔