کرشمہ کا کرشمہ کی اداکارہ کی منگنی ہوگئی

ممبئی،جنوری۔2003 میں بھارتی ٹی وی چینل کا مقبول ترین کامیڈی ڈرامہ ‘کرشمہ کا کرشمہ’ اور بالی وڈ فلم ‘کل ہو نا ہو’ میں اہم کردار نبھانے والی جھنک شکلا کی منگنی ہوگئی۔جھنک شکلا معروف بالی وڈ اور ٹی وی اداکارہ سپریا شکلا کی صاحبزادی ہیں جن کی حال ہی میں منگنی ہوئی ہے۔ جھنک نے منگنی کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔جھنک کی منگنی ان کے دوست سواپنل سوریا ونشی سے ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔جھنک شکلا نے ماسٹرز کیا ہے اور اب وہ انسٹاگرام پر لائف اسٹائل بلاگر ہیں، انہوں نے اداکاری کو کیرئیر نہیں بنایا۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل کچھ کچھ ہوتا ہے میں بطور چائلد اداکارہ کام کرنے والی ثنا کی بھی اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی ہوگئی تھی۔

Related Articles