کانگریس کو چھوڑ کر جانے والی نہیں ہوں: نینسی پیلوسی
واشنگٹن،نومبر۔ کانگریس کی ہاوس سپیکر نینسی پیلوسی نے وسط مدتی انتخاب کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس کو چھوڑ کر جانے والی نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کہی ہے۔ وہ ڈیمو کریٹ ہیں اور اپنی جماعت کی طرف سے سپیکر منتخب ہوئی تھیں۔اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ بطور ممبر کانگریس کا حصہ رہیں گی۔ ان کا یہ انٹرویو ان حالات میں سامنے آیا ہے جب ایوان نمائندگان میں یہ دوڑ جاری ہے کہ 435 نشستوں کے حامل اس ایوان کو کون کنٹرول کرے گا۔تاہم ابھی کئی روز تک یہ بھاگ دوڑ جاری رہے گی کہ چیزیں کلئیر ہونے تک ابھی کئی روز لگ جائیں گے۔ابھی تک مختلف امریکی ریاستوں سے نتائج کی آمد جاری ہے۔ زیادہ لبرل مانی جانے والی ریاست کیلیفورنیا انہی ریاستوں میں شامل ہے۔واضح رہے 435 کے ایوان کی دو سو نشستیں اب تک ری پبلکن پارٹی کے ہاتھ لگی ہیں۔ جبکہ اکثریت ثابت کرنے کے لیے 218 نشستوں کی ضرورت ہے۔