کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ممبئی،اپریل۔بھارتی کامیڈین اور ٹیلی ویڑن اداکارہ و میزبان بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش نے بچے کی پیدائش کا اعلان اپنے انسٹاگرام پر کیا، جس کے ساتھ انہوں نے اپنی اہلیہ کی دوران حمل کی ایک شوٹ کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔بیٹے کی ولادت پر دونوں کو مبارکباد دینے والوں میں عمر ریاض، جیسمین بھاسن، انیتا ہاسناندانی، راہول ودیا سمیت دیگر نے نیک خواہشات پر مبنی کمنٹس کیے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی نے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان گزشتہ سال دسمبر میں کیا تھا اور بتایا تھا کی اپریل 2022 کے اوائل میں ان کے یہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ بھارتی اور ہرش کی شادی دسمبر 2017 میں گوا میں ہوئی تھی۔