کارتک آریان کی ’بھول بھولیا 2‘ اور کنگنا رناوت کی فلم ’دھاکڑ‘ آن لائن لیک
ممبئی ،مئی۔ بولی ووڈ کی دو بڑی فلمیں گزشتہ روز سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں۔ ان میں کارتک آریان کی بھول بھولیا 2 اور کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ شامل ہیں۔ یہ دونوں فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہیں۔ ریلیز کے دن ہی دونوں کے فلمسازوں کو بڑا جھٹکا لگا۔ یہ دونوں فلمیں آن لائن لیک ہو گئیں۔ یہ فلمیں ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہو گئیں۔ لوگ آن لائن ڈاؤن لوڈ کرکے بھول بھولیا 2 اور دھاکڑ کو ایچ ڈی میں دیکھ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دھاکڑ کے ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن سائٹس پر لیک کر دیا گیا تھا۔ فلم کو تامل راکرز، ٹیلی گرام جیسی آن لائن سائٹس پر لیک کیا گیا ہے۔ دھاکڑ کنگنا کی ایکشن فلم ہے۔رپورٹس کے مطابق کارتک آرین کی بھول بھولیا 2 بھی ٹورینٹ ویب سائٹس پر لیک ہو گئی۔ اسے مفت آن لائن دیکھا جا سکتا ہے۔ آن لائن لیک ہونے کے بعد باکس آفس کے کلیکشن پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔ فلم کے آن لائن لیک ہونے سے فلمسازوںکو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔دھاکڑ کی بات کریں تو اس فلم میں کنگنا کے ساتھ ارجن رامپال مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم میں کنگنا ایکشن کرتی نظر آ رہی ہیں۔ فلم میں کنگنا کی اداکاری کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔دوسری جانب اگر ہم کارتک آرین کی بھول بھولیا 2 کی بات کریں تو اس میں کیارا اڈوانی اور تبو بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں۔ یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ یہ اکشے کمار اور ودیا بالن کی فلم کا سیکوئل ہے جو 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کوانیس بزمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔