ڈی آر سی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہوگئی
ماسکو، مئی۔جمہوری جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہو گئی ہے۔یہ اطلاع العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔میڈیا نے جمعہ کو اطلاع دی کہ ڈی آر سی کے مشرق میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 176 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ العربیہ نے ہفتہ کومقامی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 203 ہو گئی ہے۔جمعرات کو ڈی آر سی کے جنوبی کیوو صوبے میں شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی آئی اور بعد میں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔