ڈیڑھ ہزار سے زیادہ یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا
مقبوضہ بیت المقدس،اپریل۔اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں آج سوموار کو1531 یہودی آباد کاورں نے دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے یہودی شرپسندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لییقبلہ اول کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔ آج اتوار کو 1530 یہودی آباد کار پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کار 23 گروپوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ انہیں اسرائیلی پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ کل اتوار کے روز ایک ہزار سیزائد یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی تھی۔گذشتہ ہفتے اسرائیلی پولیس کی جانب سے نمازیوں پر حملے کے بعد اس کے ارکان نے اتوار کو ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی کے صحنوں اور احاطوں پر دھاوا بول دیا۔ یہودی تہوار ’’ عید الفصح‘‘ کے چوتھے دن یہودی آباد کاروں کو سخت حفاظتی انتظامات میں زبردستی مسجد اقصی کے احاطے میں داخل کرایا گیا۔ اس حملے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔دراندازی کرنے والوں نے گروپوں کی شکل میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری ان کی حفاظت کرتی رہی۔ القدس کے قدیم شہری علاقے میں شدید تناؤ کی کیفیت میں بھی یہودیوں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی اور وہاں پر اپنی رسومات ادا کیں۔