ڈین ایلگر ٹیم کے کوچ اور انتظامیہ کی حمایت میں سامنے آئے
جوہانسبرگ، دسمبر۔ جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ڈین ایلگر ٹیم کے کوچ اور انتظامیہ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ انہیں وہ حمایت نہیں ملی جس کے وہ حقدار ہیں۔ ایلگر کا یہ تبصرہ کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جنوبی افریقہ کے کرکٹ ڈائریکٹر گریم اسمتھ اور ان کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے طرز عمل کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ سوشل جسٹس اینڈ نیشن بلڈنگ (ایس جے این ) کمیشن نے دونوں اور سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز سمیت دیگر پر نسل کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگایا ہے۔ آزاد انہ جانچ 2022 کے اوائل میں ہونے والی ہے۔ اسمتھ اور باؤچر فی الحال اپنے رول میں رہیں گے اور ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز کے دوران اپنے فرائض انجام دیں گے۔ سیریز سے قبل نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے، ایلگر نے حالیہ مہینوں میں جنوبی افریقی کرکٹ کے درپیش مشکل وقت کے بارے میں بات کی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کھلاڑیوں کے نقطہ نظر سے اس عرصے کے بارے میں سب سے مشکل بات کیا رہی ، ایلگر نے کوچز کی جانب سے کافی تعاون کی بات کہتے ہوئے اپنا جواب دیا ۔ایلگر نے کہا، یہ مشکل ہے۔ ہمارے پاس اتنے مختلف ایڈمنسٹریٹر ہیں کہ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ کون کس عہدے پر ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ شاید سپورٹ بہت مشکل رہا ہے، خاص طور پر ہمارے کوچز اور ہماری ٹیم مینجمنٹ کے حوالے سے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ان کے پاس بہت ساری اچھی چیزیں ہیں۔ ایلگر نے کہا، کھلاڑیوں کے نقطہ نظر سے، ہم اپنے کوچز اور اپنی انتظامیہ کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں انہیں بہت پیار دینے کی ضرورت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بعض اوقات وہ اتنا کام کرتے ہیں جس پر کسی کا دھیان نہیں جاتا اور میڈیا اس پر پانی پھیر دیتی ہے۔ میرے خیال میں یہ سب سے بڑی چیز ہے کیونکہ وہ پردے کے پیچھے بہت کچھ کرتے ہیں اور اس لیے جب بات ماحول کی ہو تو مجھے اس پر بات کرنی چاہیے۔