ڈوئن جانسن نے فلموں میں اصل اسلحے کے استعمال کی مخالفت کردی

لاس اینجلس ،نومبر۔ہولی وڈ اسٹار دی راک نے فلموں میں اصل اسلحے کے استعمال کی مخالفت کر دی، ان کا کہنا تھا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی سیون بک اب اصل بندوقوں کا استعمال نہیں کریں گی۔ ڈوئن جانسن نے فلم ‘‘رسٹ’’ کے سیٹ پر ہونے والی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کمپنی فلم اور ٹی وی سیریز کی شوٹنگ میں اب سے ربڑ کی بندوقیں میں استعمال کریں گے اور اس پر آنے والے لاگت کی بھی پرواہ نہیں جائے گی۔دی راک کا کہنا تھا کہ وہ نیو میکسیکو میں فلم کے سیٹ پر غلطی سے گولی چلنے کے بعد خاتون رکن کی ہلاکت پر انتہائی افسردہ ہیں، وہ مرنے والی خاتون کو ذاتی طور پر جانتے تھے، اور ان کی فیملی کے دکھ کو سمجھ سکتے ہیں۔یاد رہے 20 اکتوبر کو اداکار نے غلطی سے گولی چلا کر عملے کی خاتون رکن کو ہلاک اور فلم ڈائریکٹر کو زخمی کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق شوٹنگ کے دوران 68 سالہ ایلیک بالڈون ایکشن سین عکس بند کروا رہے تھے، جس میں پروپ گن کا استعمال کیا جانا تھا۔ اداکار نے جیسے ہی گن کا استعمال کیا، فلم کی 42سالہ خاتون رکن ہلاک ہو گئیں جبکہ ہدایت کار زخمی ہو گئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

Related Articles