چین میں موسمیاتی سیٹلائٹ فینگ یُن-3 کو مدار میں لانچ کیاگیا
بیجنگ، اپریل۔چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) نے کہا کہ ملک نے اتوار کوچانگ زینگ -4 بی کیریئر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے فینگ ین -3 موسمیاتی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں لانچ کیا۔سی اے ایس سی نے چینی سوشل نیٹ ورک وی چیٹ پراپنے ایک بیان میں کہا کہ گانسو کے شمال مغربی صوبے جیوکوان کاسموڈروم سے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9:36 بجے موسمیاتی سیٹلائٹ فینگ ین-3 کوکامیابی کے ساتھ مدار میں قائم کیاگیا۔فینگ یون-3 سیٹلائٹ کو ماحولیاتی بارش کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ چانگ زینگ راکٹ فیملی کا یہ 471 واں مشن ہے۔