چینی وزیر دفاع پوتن سے ملاقات

ماسکو، اپریل۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اتوار کو یہاں چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر دفاع لی شینگ فو سے ملاقات کی۔مسٹر شینگ فو سے چینی صدر شی جن پنگ کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے کہتے ہوئے مسٹر پوٹن نے مسٹر جن پنگ کے حالیہ نتیجہ خیز دورہ روس کو یاد کیا۔ مسٹر جن پنگ کے دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے روس اور چین کے تعلقات کو ایک نئے دور میں فروغ دینے کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس میں معیشت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔روس اور چین کے تعلقات میں فوجی تعاون ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فوجیں مشترکہ تربیت، پیشہ ورانہ تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد مزید گہرا ہوتا رہے گا۔مسٹر شینگ فو نے مسٹر جن پنگ کی مبارکباد اور مسٹر پوتن کو نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان چین اور روس تعلقات کے فروغ کو آگے بڑھا رہے ہیں اور نئے دور کے لیے چین ،روس جامع اسٹریٹجک کوآرڈینیشن پارٹنرشپ کو فروغ دیا گیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں خاطر خواہ پیش رفت کے ساتھ، دونوں ممالک کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری اعتماد تیزی سے مضبوط ہوا ہے۔چین کے وزیر دفاع نے کہا چین ،روس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنے، دونوں فوجوں کے درمیان اسٹریٹجک رابطے کو مزید مضبوط بنانے، اور کثیر جہتی رابطہ اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرے گا۔ عالمی تحفظ ، علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے نئی اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles