چینی فلم کیلئے بالی ووڈ اداکاراؤں کے آڈیشن جیکی چن نے مجھے دکھائے، ملیکہ شیراوت
ممبئی،جولائی۔ملیکہ شیراوت آج کل اپنی فلم ’آر کے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اپنے نئے انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کیریئر اور جیکی چن کی چینی فلم کے ذریعے بین الاقوامی طور پر متعارف ہونے کی روداد سنائی۔ملیکہ شیراوت نے کہا کہ 2005 میں چینی فلم ’ Myth The ‘ کے لیے کام کیا تو جیکی چن نے مجھے دیگر بالی ووڈ اداکاراؤں کی ٹیپ دکھائیں جنہوں نے فلم کے لیے آڈیشن دیے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے اس فلم کے لیے آڈیشن کے ذریعے منتخب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام اداکارائیں جو چھوئی موئی کی بن کر کہتی ہیں ہم تو کبھی آڈیشن نہیں دیتے، وہ سب جھوٹ بول رہی ہیں۔ملیکہ شیراوت نے کہا کہ میں نے ان کے آڈیشنز دیکھے ہیں، جیکی نے مجھے آڈیشنز کی ٹیپس دکھائی تھیں۔