چیلسی کے ساتھ میچ سے قبل لیورپول میں تین افراد کورونا سے متاثر ہوئے

لندن، جنوری۔لیورپول کے مینیجر جورگن کلوپ نے اپنی ٹیم میں تین نئے کورونا وائرس کیسز کی تصدیق کی ہے، لیکن کہا کہ اس سے چیلسی کے خلاف اتوار کے میچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کلوپ نے کہا، ہماری ٹیم میں تین نئے لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں ملازمین بھی شامل ہیں۔ اس لیے یہ وقت اتنا اچھا نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’متاثرہ ملازمین کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور ہم بھی کورونا پروٹوکول پر عمل کررہے ہیں تاہم انھوں نے متاثرہ افراد کے نام بتانے سے صاف انکار کردیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا چیلسی کے ساتھ لیورپول کا میچ ملتوی کیا جا سکتا ہے، کلوپ نے جواب دیا، ابھی نہیں، لیکن ہم مستقبل کے بارے میں نہیں کہہ سکتے۔ انھوں نے کہا کہ ‘ہم نے ایسا مسئلہ کبھی نہیں دیکھا، جہاں ٹیم میں مسلسل کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں، یہاں ہم پر روز بھاری پڑ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ صبح میچ کے لیے تیار ہو جائیں گے، ہاں لیکن بعد میں۔ ایسی خبریں آپ کو سوچنے پر مجبور کرتی ہیں۔ ہمیں ابھی صبر کرنا ہوگا اور سب کچھ بہتر ہونے تک انتظار کرنا ہوگا۔

Related Articles