پہلی بار بحر اوقیانوس عبور کرنے والی خاتون پائلٹ کا ہیلمٹ کتنے میں نیلام ہوا؟

نیویارک،مارچ۔پہلی دفعہ بحر اوقیانوس کو عبور کرنے والی امریکی خاتون پائلٹ ایمیلیا ایئرہرٹ کا چمڑے کا ہیلمٹ 8 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون پائلٹ ایمیلیا ایئر ہرٹ ہوا بازی کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، وہ بحر اوقیانوس کو عبور کرنے والی پہلی خاتون سولو پائلٹ تھیں۔اطلاعات کے مطابق یہ کارنامہ انہوں نے 1928 میں انجام دیا تھا، اس دوران ایمیلیا نے چمڑے کا ہیلمٹ پہنا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ امریکا میں مداحوں کے ہجوم میں کھو گیا تھا۔تاہم کئی برس گز جانے کے بعد ہیلمٹ کی نقاب کشائی امریکی ریاست مینیسوٹا کے ایک رہائشی انتھونی نے کی۔رپورٹس کے مطابق انتھونی نے کہا کہ ان کی والدہ اس جگہ پر تھیں جہاں ایمیلیا نے آخری بار 1928 میں ہیلمٹ پہنا تھا تاہم ان کی والدہ کو یہ ہیلمٹ ایک لڑکے نے لاکر دیا تھا جو انہیں پسند کرتا تھا۔ انتھونی کا کہنا ہے کہ مجھے اس چمڑے کے ہیلمٹ کو اصل ثابت کرنے میں کئی سال لگے تاہم ساری قانونی رکاٹوں کو عبور کر کے میں نے اس کی نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق آن لائن نیلامی کے دوران ہیلمٹ کی سب سے بڑی بولی 8 لاکھ 25 ہزار ڈالر لگائی گئی۔

Related Articles