پچ پنڈی سے مختلف، بیٹنگ مشکل، ابرار نے اچھی بولنگ کی، بین ڈکٹ
ملتان ،دسمبر۔انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے کہا ہے کہ اب بھی ہم میچ میں ہیں صبح اگر آتے ہی وکٹ مل گئے تو ہم لیڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ پچ پنڈی سے بہت مختلف اور بیٹنگ کے لئے آسان نہیں ہے۔دوسرے دن جلدی وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ میں نے کوشش کی کہ اپنا نیچرل گیم کھیلوں۔ جمعے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ابر ار احمد نے بہت اچھی بولنگ کی لیکن میں نے سوئپ کھیل کر کوشش کی کہ بولنگ پر دباؤ ڈال سکوں۔ ہم میچ کی صورتحال سے خوش ہیں۔کسی میچ میں آپ ساڑھے تین سو اور کسی میں ڈیڑھ سو رنز کرتے ہیں لیکن 281 رنز برا اسکور نہیں ہے۔ گیند بہت اسپن ہورہا ہے۔ مارک ووڈ نے پوری رفتار سے بولنگ کی۔ ابرار کی بولنگ بہت اچھی تھی۔