پوپ فرانسس نے اپنے انتخاب کی 10 ویں سالگرہ منائی
روم،مارچ۔ پوپ فرانسس نے کیتھولک چرچ کے سربراہ منتحب ہونے کی 10ویں سالگرہ منائی ،جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ سالگرہ کا بہترین تحفہ کیا ہوتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کے ’’امن‘‘کیونکہ دنیا میں امن کی ضرورت ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کے میری زندگی کابہترین لمحہ وہ ہے جو میں نے 28ستمبر 2014کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں بوڑھے لوگوں کے ساتھ گذارا اور سب سے بد ترین لمحہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قبروں کے دورے کا تھا کیونکہ میں ہمشہ یہ سوچتا ہو کہ ان ماؤں کا کیا حال ہو گا جن کو جنگ میں مرنے والے ان کے بچوں کا خط موصول ہوتا ہو گا ،مجھے مردہ نوجوانوں کو دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے، چاہے وہ روسی ہو یا یوکرینی،انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہا کے مجھے اپنے انتخاب کی سالگرہ کا بس ایک ہی تحفہ چاہئے اور وہ ہے امن، انہوں نے اپنے مستقبل کے خوابوں کے بارے میں بتاتے ہوئے تین الفاظ کا ذکر کیا برادران ، رونا ، مسکرانا، انہوں نے بتایا کہ ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں، ہمیں رونے اور مسکرانے سے نہیں ڈرنا کیونکہ جب آپ رونا اور مسکرانا جانتے ہیں تو آپ کے پاؤں زمین پر ہوتے ہیں اور آپ مستقبل کے افق پر نگاہیں رکھتے ہیں لیکن اگر آپ رو نہیں سکتے تو مطلب ہے کہ کچھ غلط ہے اور اگر آپ مسکراہٹ بھول گئے تو یہ اور بھی برا ہو گا۔