پوتا پوتیوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتاہوں
رشی کپور کی وہ خواہش جو پوری نہ ہوسکی
ممبئی،جون۔بالی وڈ کی خوبرو جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے والدین بننے کا اعلان کیا ہے جس پر والدہ نیتو کپور سمیت شوبز کی مختلف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر رنبیر کے والد رشی کپور ایک ایسی شخصیت تھے جو اس جوڑی کی اولاد کی خوشی سننے سے قبل ہی انتقال کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے رشی کپور کا ایک انٹرویو میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔2018 میں دییگئے ایک انٹرویو میں رشی کپور نے کہا تھا کہ’ میری شادی ایک اچھے وقت پر ہوگئی تھی ، میں 27 سال تھا جب میں سیٹل ہوگیا تھا اور رنبیر 35 کا ہے اسے اب شادی سے متعلق سوچنا چاہیے، وہ کسی سے بھی شادی کرسکتا ہے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ میں مرنے سے قبل اپنے پوتا پوتیوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں ۔ایک اور مرتبہ انوپم کھیر چیٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے رشی کپور نے بتایا تھا کہ ان کا اپنے والد راج کپور سے زیادہ بات چیت کا تعلق نہیں تھا کیوں کہ والد کے پاس اپنے بچوں کے لیے وقت نہیں تھا اور اس کے بعد جب وہ والد بنے تو انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اتوار کو شوٹنگ نہیں کریں گے اور یہ دن اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں گے۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انھیں امید ہیکہ رنبیر نے بھی جن چیزوں کو ہمارے رشتے میں مِس کیا وہ اپنی اولاد کے لیے ضرور فراہم کریگا۔