پجارا کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی، پرسدھ کرشنا نیا چہرہ

نئی دہلی، مئی۔انگلینڈ کے خلاف ہونے والے واحد ٹیسٹ کے لیے چیتیشور پجارا کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پجارا جنوبی افریقہ میں خراب کارکردگی کے بعد سری لنکا کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ اب وہ کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوئے رویندر جڈیجہ کو بھی 17 رکنی ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ پر سدھ کرشنا نئے چہرے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف یہ ٹیسٹ یکم سے 5 جولائی تک ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم ۔ روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس یر، ہنوما وہاری، چیتشور پجارا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر )، رویندرا جڈیجہ، روی اشون، شاردول ٹھاکر، محمد سمیع، جسپریت بمراہ، محمد سراج، امیش یادو، سدھ کرشنا۔

Related Articles